تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:53

متحدہ راہنمائوں کاسماجی ویب سائٹ پر رد عمل

جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ نےڈاکٹرصغیرکی پریس کانفرنس پراپناردعمل دینے سے انکار کردیا ہے تاہم ایم کیو ایم کے راہنمائوں نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے اپنے رد عمل کااظہار کیا ہے۔

لندن سیکریٹریٹ سے ایم کیو ایم کےکنوینر ندیم نصرت نے اپنے ٹوئٹ کیا ہے کہ اس پورے ٹی وی ڈرامےکااصل مقصد اپنی ناکامیوں کاالزام ایم کیوایم پرڈالناہے ۔

مصطفی عزیز آبادی نے سوشل میڈیا پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر بیچ کے مسند خریدنے والو،نگاہ اہل وفا میں بہت حقیر ہو تم۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس ’’منڈے کا منجن ‘‘ہے،یہ وہی ڈرامہ، وہی اسکرپٹ ہے جو ہم نے 1992 میں دیکھا،یہ ایم کیو ایم حقیقی پارٹ 2 ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.