تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:11

’’را‘‘سےتعلق کا الزام جھوٹ ہے،مستردکرتے ہیں،ایم کیو ایم

جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس کا ردعمل سامنے آگیا ہے،ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق ’’را‘‘سےتعلق کا الزام سراسرجھوٹ ہے،مستردکرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کوختم اور قائد ایم کیوایم کو راستےسےہٹانے کی سازشیں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں،سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف یہ ڈراما کون کھیل رہا ہے۔

ایم کیوایم کوختم اورٹکڑےٹکڑےکرنےکیلئے 1992 والا ڈراما دہرایاجارہاہے،لیکن عوام نے الزامات کومستردکیا ہےاورایم کیوایم کے حق میں مینڈیٹ دیاالزامات لگانےوالوں کےپاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں،حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا ثبوت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.