تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:27

کراچی:سفاری پارک جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے سفاری پارک کی جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ 12سالہ بچہ پاؤں پھسلنے کے باعث سفاری پارک کراچی کی جھیل میں جاگرا تھا۔

کراچی کی سفاری پارک کی جھیل میں گرنے والے 12سالہ عمر نامی بچے کی لاش کو 6 گھنٹوں سے زائد کی جدوجہد کے بعد امدادی ٹیمیں نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

عمر کی تلاش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری تھا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ عمر اپنے دوست کے ساتھ کھیل رہا تھا اور جھیل کی گرل چھوٹی ہونے کے باعث گر گیا۔

بچے کے گرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی تلاش شروع کردی۔ ایدھی ویلفیئر کی جانب سے ریسکیو بوٹ تیار کی گئی جبکہ ریسکیو ٹیم میں شامل غوطہ خوروں نے بچے کی لاش کو تلاش کرکے نکالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.