تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:50

آصف زرداری واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے

جیو نیوز - لندن.......پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے۔وہ دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری وسطی لندن کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے۔

اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد آصف زرداری لندن میں پہلے سے موجود پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعض دیگر سینئر رہنماؤں کی بھی آئندہ ہفتے لندن آمد متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.