تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:22

اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شُکری رحمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر شُکری رحمان کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائرکٹرسندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شُکری رحمان پر اپنے محکمے میں مالی کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات ہیں۔

اس کے علاوہ ان پر اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے۔ شُکری رحمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.