تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:21

کراچی: شریف آباد تھانے پر بم حملے کا مقدمہ درج

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے شریف آباد تھانے پربم حملے کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں ہی نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی لیاقت آباد وجاہت حسین کے مطابق شریف آباد تھانے پر گزشتہ روز دیسی ساختہ بم سے کیے جانے والے حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوزو ایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تھانے میں ہونے والے دھماکے سے موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو نقصان پہنچا تھا اور رپورٹنگ روم کے شیشے ٹوٹ گئے تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.