6 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:14
کراچی:جعلی مقابلہ،مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے پر فیصلہ موخر
جیو نیوز - کراچی.....کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے انیس الرحمان کے مقدمے کو سیشن کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے پر فیصلہ 12مارچ تک موخر کردیا ہے۔
مقامی عدالت میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے انیس الرحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےمقدمہ سیشن کورٹ سے انسدادد ہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے پر فیصلہ 12مارچ تک موخر کردیا۔
انیس الرحمان قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ اسماعیل لاشاری شعیب شیخ،اہلکار مختیار منگی ،شبیر کھوسواور خالد بھٹی نامزد ہیں۔درخواست گذار مقتول کے والد محمد انور نے موقف اپنایا تھا کہ انیس الرحمان کو سہراب گوٹھ پولیس نے جعلی مقابلے میں طالبان ظاہر کرکے ہلاک کردیا تھا۔
انیس الرحمان کو 2012میں پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھاجبکہ انیس الرحمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں 6جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انیس الرحمان کو 2012میں پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھاجبکہ انیس الرحمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں 6جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔