تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:46

قادیانیوں کی عبادت گاہ جلانے والے ملزمان کی ضمانت منظور

جیو نیوز - اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے قادیانیوں کی عبادت گاہ جلانے کے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے جسٹس گلزار نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ ایسے جرائم کو معاشرے کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں قادیانیوں کی عبادت گاہ جلانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے ملزمان عدنان مشتاق، عمران نزیر اور محمد منشا کی ضمانت منظور کرلی، ملزمان پر 21 نومبر 2015 کو جہلم کے علاقے کالا گوجراں میں بیت الزکر کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس میں کہا کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نہیں ہے، چند روز پہلے کالے کوٹ والوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزمان عبادت گاہ کے قریب رہائش پذیر ہیں ان کا اشتعال انگیزی اور جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے واقعے کے بعد مقامی ایم پی اے نے مخالفین کو پولیس کے ذریعے نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.