6 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:22
کمال کے پیچھے کس کا دھمال ہے ،پتہ چل جائیگا، چانڈیو
جیو نیوز - کراچی.....مشیروزیر اعلیٰ سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر کمال کے پیچھے کسی کا دھمال ہوگا تو ایک دوروز میں پتا چل جائیگا، مصطفیٰ کمال اور انکی پارٹی کسی نہ کسی کی حمایت پر سامنے آئی ہے۔
مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کو اللہ صحت یابی دے،کسی پریس کانفرنس سے تبدیلی نہیں آتی،کوئی بڑا بھونچال آیا تو کراچی،حیدرآباد اور تھوڑا بہت اثر میرپورخاص میں پڑیگا۔
مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ وفاق کی شناخت کہیں پیش نہیں کی جاتی ،مصطفیٰ کمال اور انکی پارٹی کسی کی حمایت پر آئے ہیں اور ان کے پیچھے کس کا دھمال ہے ایک دو روز میں پتہ چل جائیگا۔