6 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:54
عالمی قیام امن کیلئے بھائی چارے کا فروغ ضروری ہے، رہنما منہاج القرآن
جیو نیوز - پیرس... رضا چوہدری... چیئرمین سپریم کونسل ’تحریک منہاج القرآن‘ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور قیام امن کے لئے بھائی چارے کا فروغ ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوـں نے پیرس میں منعقدہ ایک امن کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منہاج القرآن انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔
امن کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔