6 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:19
برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد......برطانوی وزیرخارجہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی پر حکومتی کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں ہی 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، برطانوی وزیرخارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی پر حکومتی کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں14 لاکھ پاکستانی ہیں جو برطانوی معیشت اورسماج میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔