تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:37

غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے5 نادرا اہلکار گرفتار

جیو نیوز - کراچی.......ایف آئی اے نےغیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے دو خواتین سمیت 5 نادرا اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید اکبر ریاض کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں نادرا خیابان اتحاد کیوسک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز گل خاور، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقل شکور، ڈیٹا انٹری افسر صوفیہ پروین اور ڈیٹا انٹری افسررضیہ سعید شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے ازبک اور افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ بناکردیئے، جعلی شناختی کارڈ بنوانے والوں میں ایک ازبک خاتون گرفتار بھی کی گئی جبکہ ایک سابقہ یوسی ناظم بھی اس سلسلے میں گرفتار ہوا جس نے ان غیر ملکیوں کی تصدیق کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.