تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:30

سندھ پولیس بدعنوانی کیس :سماعت آج سپریم کورٹ کراچی میں ہو گی

جیو نیوز - کراچی......سندھ پولیس کے فنڈ میں بدعنوانی سے متعلق معاملے کی سماعت آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیشی کیلئے چیئرمین نیب بھی کراچی پہنچ گئے۔

ڈی جی نیب سندھ،آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ پر چیئرمین نیب کو طلب کیا ہے۔ کمیٹی نے فنڈ میں خوردبرد اور ریکارڈ میں ردوبدل کی نشاندہی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.