7 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:2
شہباز تاثیر کی بازیابی، اہم شخصیات کے مبارک باد کے پیغامات
جیو نیوز - لاہور.......سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد اُن کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ رشتہ داروں، نامور سیاسی اور مذہبی شخصیات نے گھر آکر اور فون پر خوشی کا اظہار کیا۔
شہباز تاثیر کی رہائی خبر ملتے ہی لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر مبارکابد دینےوالوں کا تانتا بندھ گیا، عزیزواقارب مٹھائیاں اورگلدستے لئے تاثیر خاندان کی خوشیاں بڑھاتے رہے۔
شہباز تاثیر کی بازیابی پر ملک بھر سے اہم شخصیات کی طرف سےتاثیر فیملی کو مبارکباددی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شہریارتاثیرکوٹیلی فون کر کے شہبازتاثیرکی بازیابی پر مبارکباددی، سابق صدر آصف زرداری نے شہباز تاثیر کےاہل خانہ اور پوری قوم کو مبارکباد کا مستحق قراردیا۔
مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے بھی شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ ایم کیو ایم ر ہنما ندیم نصرت، علامہ طاہر اشرفی اور عوامی تحریک کے سربراہ ایازلطیف پلیجو نے بھی مبارکباد دی۔