7 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:34
کراچی: لیاری سنگولین سےگینگ وار کے 2ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں حساس ادارے نے کارروائی کی ہے۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی کارروائی کے دوران گینگ وارکے2ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گینگ وارکے عزیربلوچ گروپ سے تعلق ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔