7 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:35
چین:شیر خواربیٹی کو فروخت کرنیکی کوشش، باپ کوجیل بھیج دیا گیا
جیو نیوز - بیجنگ......چین میں 18 دن کی بیٹی کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ظالم باپ کو پولیس نے تین سال کیلئے جیل بھیج دیا،باپ بیٹی کو بیچ کر آئی فون اور موٹر بائیک خریدنا چاہتا تھا۔
چینی میڈیاکے مطابق صوبے فوجیان کے شہری نے اپنی 18 دن کی بیٹی کو آ ن لائن فروخت کرنے کی کوشش کی ،جس کیلئے اسے سوشل میڈیا پر ایک خریدار بھی مل گیا۔
بچی کو فروخت کرنے کے عوض چینی شخص نے ڈھائی ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ کیاجو پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 71 ہزار روپے بنتا ہے۔چینی شخص کی اہلیہ بھی غیرقانونی بچوں کی فروخت میں ملوث رہی ہے۔