7 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:16
کراچی میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی......محکمہ موسمیات کےمطابق بارش برسانے والا ہوا کاکم دبائو ایران سے بلوچستان آگیا ہے،جس کے اثرات کراچی میںکل ہلکی بارش کی صورت میں ظاہر ہوسکتے ہیں۔
کراچی کے شہری تیار ہوجائیں موسم کی پہلی بارش کا مزہ اٹھانے کیلئے کیونکہ بارش برسانے والا ہوا کاکم دبائو جنوب مشرق ایران اور مغربی بلوچستان میںموجود ہے،جس کے اثرات کراچی میںکل سے واضح ہونے لگیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو بھی باران رحمت کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ جمعہ کے روز بارش کا امکان زیادہ نظر آرہا ہے۔آج کراچی میں مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شمال مغرب سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔