8 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:50
این اے 153 کےضمنی انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد........حلقہ این اے 153 ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلیے 11 مارچ کو ملتان میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو گا، فوج کی تعیناتی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 ضمنی انتخابات سےمتعلقسیکیورٹی انتظامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ملتان میں اہم اجلاس 11 مارچ کو ہو گا۔
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 مارچ کو ہو گی ۔