8 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:31
رینجرز اختیارات :سندھ حکومت نے عدالت میںجواب داخل کرادیا،سیال
جیو نیوز - کراچی ........وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ رینجرز کا الگ تھانے اور تفتیشی اختیارات مانگے پرسندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردیا ہے۔ سندھ حکومت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
پولیس گراؤنڈ حیدرآباد اسپورٹس فیسٹول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن پولیس، رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور حکومت کے تعاون سے قائم ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کی مد میں کوئی رقم فراہم نہیں کی۔
مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر سہیل سیال کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے تاہم ’را ‘کے الزامات پر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرنا چاہئے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رینجرز کی ڈیمانڈ کو آئین اور قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔