8 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:24
لیاری سے گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی ..........کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے گینگ وار کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے بغدادی کے علاقے میں سلاٹر ہائوس میں کاروائی کرکے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان میں سلمان ،جاوید اور نوید شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔