8 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:23
کراچی کےکچرے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا تاریخی ٹاکرا
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے کچرے پر متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کا تاریخی ٹاکرا شروع ہوگیا۔ فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی ہو گی۔
اُدھر صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے حکم دیا ہے کہ شہر کا کچرا اٹھانے والی 90گاڑیاں صبح 9 بجے سی ویو پر لائن حاضر ہو جائیں۔
ایک جانب ایم کیو ایم نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کچرا اٹھانے والی 90گاڑیوں کو صبح 9بجے سی ویو طلب کر لیا ہے۔