8 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:16
بلوچستان میں آج بارش اورطوفانی ہواؤں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
جیو نیوز - کوئٹہ......پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج بارش اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبےبھرکےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات کی ہیں۔
انہوں نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اورایری گیشن کے عملے کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کاکنڑول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹرکررہاہے۔