تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:41

پی پی رہنما چوہدری اعتزاز احسن کو دل کا عارضہ لاحق

جیو نیوز - اسلام آباد......پیپلزپارٹی کےسینئررہنما چوہدری اعتزاز احسن کو دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے، نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کےبعد دو اسٹنٹ ڈال دیئے۔

اعتزاز احسن کے ترجمان آفتاب باجوہ کےمطابق اعتزازاحسن معمول کےچیک اپ کیلئےنجی اسپتال گئے تھے، جہاں معائنے کے دوران ان کے دل کی دوشریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹروں نے انجیوپلانسٹی کےبعد دو اسٹنٹ بھی ڈال دیئے ہیں۔ ترجمان کےمطابق اعتزاز احسن کی طبیعت بہتر ہے، امید ہےکہ ڈاکٹر آج انہیں گھرجانے کی اجازت دے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.