تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:22

کراچی میں صفائی ، ایک مہم سڑکوں پر تو دوسری کاغذوں پر

جیو نیوز - کراچی......کل تک کوئی پوچھتا نہ تھا ، آج کراچی شہر کے دو، دو دعویدار سامنے آگئے ہیں ، کراچی میں پھیلے کچرے اور گند کی شامت آگئی ہے،ایم کیوایم اور سندھ حکومت دونوں نے شہر میں صفائی مہم شروع کردی ،پر ایک مہم شہر کی سڑکوں پر ہے تو دوسری صرف کاغذوں پر۔

متحدہ نے تو جو کہا کر دکھایا ، آج پائنچے چڑھا کر میدان میں آگئی، صفائی مہم میں اراکین اسمبلی ،نامزد میئر ، کارکنان اور اپنے ساتھ عوام کو بھی شامل کرلیا، صفائی ہوبھی رہی ہے اور ہوتی ہوئی نظر بھی آرہی ہے۔

دوسری طرف صفائی مہم کا ایک اور اعلان تمام سرکاری مشینری پر اختیار رکھنے والی سندھ حکومت نے بھی کر رکھا تھا،اس کے مقابلے میں سندھ کے وزیر بلدیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم تو ایک ماہ سے سرکاری افسران کی سربراہی میں چاری ہے ، کسی جماعت کو سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگاکر سیاست نہیں کرنے دیں گے، وزیر بلدیات نے گذشتہ روز کے ایم سی کی تمام نوے گاڑیاں سی ویو پر طلب کرلی تھیں ۔

کے ایم سی کو آج صبح صفائی مہم کا حکم دے رکھا تھا ، لیکن وزیر کا یہ حکم سرکاری عملے نے ہوا میں اڑادیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.