9 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:29
قلات :سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں ایک شرپسند ہلاک
جیو نیوز - کوئٹہ.........بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میںکالعدم تنظیم بی ایل اے کا شرپسند ہلاک کر دیا ۔
کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ہلاک شرپسند قلات اور گردونواح میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔