تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:56

کوئٹہ میں موسلا دھار بارش، نکاسی آب کا نظام متاثر

جیو نیوز - کوئٹہ......وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کےبعد نکاسی آب کا نظام متاثر ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کوئٹہ میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے جو کبھی تیز اور کبھی ہلکی ہوتی رہتی ہے، اس سے شہرکی نالیاں اور گٹر ابل پڑے، بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام متاثر ہوا جبکہ نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔ برساتی پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.