تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:54

حقوق نسواں بل پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی تنقید

جیو نیوز - کراچی...... جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین کی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیاگیا حقوق نسواں بل مغربی تہذیب کی راہ کو ہموار کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں سابق ایم این اے عائشہ منور سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے حقوق نسواں بل کی بعض دفعات پر عمل کرنے سے رشتوں میں بگاڑ پیدا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بل مغربی تہذیب کے فروغ کی راہ ہموار کر ے گا، پہلے سے موجود قوانین کی موجودگی میں یہ بل بلا جواز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.