تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:43

پشاور پولیس نے دو مطلوب ملزمان کے خاکے جاری کردیئے

جیو نیوز - پشاورپولیس نے بینک ڈکیتیوں ، چوری اور راہزنی میں مطلوب دو ملزمان کے خاکے جاری کردیئے۔ ملزمان کے خاکے صوبے بھر کے تھانوں اور قبائلی انتظامیہ کو بھی ارسال کیےگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان صوبے میں ڈکیت گروہ چلارہے ہیں۔ جو بینک ڈکیتیوں، چوری اور راہزنی کے درجنوں واقعات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن مین سے ایک کی داڑھی ہے۔ خاکے صوبے کے تمام تھانوں اور فاٹا کی پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی ارسال کئےگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.