تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:32

پشاور میں فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کرنل طارق غفور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی شہید ہوگئے۔لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور میجرجنرل فضل غفور کے بیٹے تھے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد علاقہ غیر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.