10 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:18
سانحہ ماڈل ٹائون: ڈی سی او لاہور نے بیان ریکارڈ کرادیا
جیو نیوز - لاہور...... سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
عدالت کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ کارکنوں کےاشتعال کےباعث حالات قابو سے باہر ہو گئے، انتظامیہ ایک قانونی کام کرنےگئی تھی لیکن اسےغیرقانونی رویے کا سامناکرنا پڑ ا۔
ڈی سی او نے عدالت کو بتایا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں سے مذاکرات کی ہرممکن کوشش کی گئی لیکن مشتعل کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو ہی مغوی بنالیا تھا۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کارکنوں کےحملوں میں38 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جب کہ مشتعل کارکنوں نے طبی کیمپ کو بھی آگ لگادی تھی۔