تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:38

جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک پاکستان مہم کا آغاز

جیو نیوز - لاہور...... جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کردیاہے، مہم کے آغاز کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان بھر میں چلائی جائیگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاستدانوں نے دو کھرب 50 ارب بیرون ملک بنکوں میں رکھے ہیںاور ملک بھر میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک پاکستان مہم کے دوران ایک کروڑ عوام کے دستخط کرواکے حکومت کو مفاہمت پیش کریں گے اور جلدکرپشن کے حوالے سےجماعت اسلامی کی جانب سے قومی اسمبلی میں بل لایا جائیگا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں نہیں چاہتی کہ نیب پنجاب میں کاروائی کرے، اگر پنجاب میں سب معصوم ہیںتو نیب کس کے خلاف کاروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.