11 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:28
اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان غلط پیش کیا گیا ،زرداری
جیو نیوز - لندن.......سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کےان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا، انہوں نے جمہوریت کے لئے اپنی زندگی کے بہت سال جیل میں گز ارے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کو بہت ساری بیماریاں ہیں، انہیں کبھی ناک کا مسئلہ رہا تو کبھی ان کی آنکھیں خراب رہیں ، علاج کے لئے ان کے پاس وقت ہی نہیں تھا، جب وہ بیرون ملک گئےتو مخالفین اور دوستوں نےان کے بیرون ملک جانے کا فائدہ اٹھایا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نہ صرف ان کے بچپن کے دوست ہیںبلکہ وہ ان کے فیملی ڈاکٹر بھی ہیں، ڈاکٹر عاصم کے کئی ہسپتال ہیں، ڈاکٹر عاصم لندن میں تھے، وطن واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نہ کسی کے فرنٹ مین تھے ،نہ بن سکیں گے،ڈاکٹر عاصم کے معاملے کی ذمہ دار نوازشریف اور ان کی حکومت ہے، ڈاکٹر عاصم کی گارنٹی میں دیتا ہوں، ڈاکٹر عاصم کرپشن کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کے علاج کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
ٓآصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں جلسے کریں گے ،صوبہ سندھ میں 90 فیصد اوردارلحکومت کراچی میں 80 فیصد امن ہوچکا ہے،اگر ان کی کارکردگی خراب ہوتی توانہیں سندھ سے ووٹ نہیں ملتے۔
سابق صدر کاکہنا تھا کہ عزیر بلوچ ان کے دور میں ملک سے بھاگا تھا اور ان کی حکومت نے ہی ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے تھے، عزیربلوچ8، 9مہینےپہلےپکڑاگیاہےاس کاپیپلزپارٹی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔