11 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:1
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکی کشمیری رہنماعلی گیلانی کی عیادت
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری بزرگ رہنما علی گیلانی کی عیادت کی اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواشات کا پیغام پہنچایا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی کے ایک اسپتال میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی عیادت کی، ہائی کمشنر نے علی گیلانی کو وزیراعظم کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعائیں اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
سید علی گیلانی کو گذشتہ روز دل کا معمولی دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔