تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:37

سعودیہ میں ہونے والی رعدالشمال فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ

جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب میں ہونے والی رعد الشمال فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ کی تقریب حفر الباطن میں منعقد کی گئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل سمیت اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین، بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسی آل سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم آل ثانی اور شریک ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام میں مشقوں میں شریک فوجوں نے پریڈ کرتے ہوئے مسلم رہنماؤوں کو سلامی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.