11 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:46
لاہور:موٹروےپر وقفےوقفے سےبارش کا سلسلہ جاری
جیو نیوز - لاہور…ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ موٹروےپر وقفےوقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے،روڈ سلیپری سےبچنےکیلئےغیرضروری سفر سےپرہیز اورتیز رفتاری سےگریز کیا جائے۔
ترجمان موٹروےکےمطابق پشاورسےلاہور اور فیصل آبادتک موٹروےپر وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کےدوران سلیپری کےباعث حادثات بڑھ جاتےہیں،اس لئے روڈ یوزرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ محتاط ڈرائیونگ کریں،گاڑیوں کےوائیپرز وغیرہ درست حالت میں رکھےجائیں۔
ترجمان موٹروےکا کہنا ہے کہ غیر ضروری ڈرائیونگ سےپرہیز اورتیز رفتاری سےگریز کیا جائے۔