تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:55

دہشت گردپاکستان اوراقوامِ عالم کے دشمن ہیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ اقوامِ عالم کے مشترکہ دشمن ہیں،انتہاپسندی کےرجحانات کا خاتمہ فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے،تعلیمی نصاب میں تحمل،برداشت اور روا داری کےمضامین متعارف کرائےگئےہیں۔

وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف نےلاہورمیں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئےقوم میں مثالی اتحاداوراتفاق پیدا ہو چکاہے۔

شہباز شریف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہر طبقےکا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہےجبکہ تحمل اور برداشت پر مبنی معاشرےکو پروان چڑھانا مسلم لیگ ن کی حکومت کامشن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.