تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:41

بغیر شواہد لوگوں کی پگڑی اچھالنا مناسب بات نہیں، عابد شیر علی

جیو نیوز - فیصل آباد…وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ احتساب مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے مگر شواہد کے بغیر ہاتھ ڈال کر لوگوں کی پگڑی اچھالنا مناسب بات نہیں۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نیب کا ادارہ آزاد ہے ، شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرے ۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو حکومت نیب اور ریاستی اداروں کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتساب نہیں ہوا، سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ مشرف کے دور میں بھی سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے گئے، جھوٹے مقدمات پر جو پیسہ خرچ کیا گیا اس کا حساب کون دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.