تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:50

ایف آئی اے کا سرفراز مرچنٹ اورمصطفیٰ کمال سے رابطہ

جیو نیوز - اسلام آباد…ایف آئی اے نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے متعلق الزامات پر سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کر لیا ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ایف آئی اے حکام کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے لندن میں موجود سرفراز مرچنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان بلایا گیا ہے ، سوموار تک اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نےکراچی میں مصطفیٰ کمال سے رابطہ کیا ہے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ایف آئی اے حکام کی مصطفی کمال سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.