تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:38

پیپلز پارٹی کی حکومت صفائی مہم میں تعاون نہیں کر رہی،و سیم اختر

جیو نیوز - کراچی .......ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صفائی مہم میں تعاون نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کا نام ہی نہیں ہے اسے صفائی مہم کی کیا دعوت دیں۔

ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم میں کچھ ڈی ایم سیز نے تعاون کیا ہے۔ عوام نے جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صفائی مہم کے لیے گاڑیاں دیں چاہے اپنی پارٹی کا جھنڈا لگا دیں۔ وسیم اختر نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان،سیاسی جماعتوں اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی صفائی مہم میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.