تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:48

شہباز شریف تحفظِ نسواں بل میں ترامیم پر تیار ہیں، فضل الرحمنٰ

جیو نیوز - لاہور ...........جمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےان سےفون پر رابطہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ کہتےہیں کہ وہ تحفظِ نسواں بل میں ترامیم پر تیار ہیں،لیکن انہیں بتادیاہےکہ بات اب ترمیم سے آگے بڑھ چکی ہے۔

مولانافضل الرحمنٰ لاہورمیں جمعیت علمائےاسلام ف کی جنرل کونسل کے3روزہ اجلاس میں شرکت سے پہلےمیڈیا سے گفتگوکررہےتھے،انہوں نے کہاکہ تحفظِ نسواں بل قرآن وسنت کے منافی ہے،اس قانون کو پنجاب اسمبلی سے راتوں رات منظور کرایا گیا۔

نیب کےحوالےسے مولانا فضل الرحمنٰ کاکہناتھاکہ جس ادارےکی کارکردگی کے بارے میں وزیراعظم بھی کہہ دیں اسےسنجیدگی سےدیکھنا چاہئے،مصطفیٰ کمال کی آمد اورکراچی کی سیاست کےحوالےسےسوال پرانہوں نےکہاکہ وہ کراچی کی سیاست پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.