12 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:29
کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی ، دوملزمان گرفتار
جیو نیوز - پشاور ........سیکیورٹی فورسز نے لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بشتو میں کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بشتو میں خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ا ن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
بر آمد ہونے والے اسلحے میں تین عدد مشین گنز، آر بی جی سیون کے دو گولے، تین کلو گرام بارود اور کارتوس شامل ہیں۔۔