12 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:39
لوئر اورکزئی ایجنسی میں بارش کے باعث کوئلے کی کان بیٹھ گئی
جیو نیوز - پشاور........لوئر اورکزئی ایجنسی میں بارش کے باعث کوئلے کی کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا،ایک مزدور کی لاش اور 15 کو زندہ نکال لیا گیا۔ کان میں دبے مزید 5 مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں بارشوں کے باعث کوئلےکی کان بیٹھ گئی،کان مالک کے مطابق کان میں 21 مزدور کام کررہے تھے۔
بارش کے باعث کان کا ایک حصہ دبنے سے مزدور دب گئے۔ایک مزدور کی لاش اور 15 کو زندہ نکال لیا گیا۔کان میں دبے مزید 5 مزدروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔