تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:17

کراچی : قائد آباد میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشداورعمیرکےنام سےہوئی ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنزکے مطابق قائد آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، ارشد نامی دہشت گرد کے سرکی قیمت50لاکھ،جبکہ عمیرکےسرکی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنزکامزید کہنا ہے کہ دونوں القاعدہ برصغیرکےمطلوب دہشت گردتھے، جو سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سےدستی بم اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.