12 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:5
نائن زیرو کے قریب بھی مصطفیٰ کمال کے حق میں پوسٹر لگ گئے
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما مصطفی کمال سے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مصطفی کمال کے حق میں پوسٹربھی لگائے گئے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنمائوں سے ملاقات کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ اور نوجوانوں کا ایک گروپ ڈیفنس میں مصطفی کمال کے گھر پہنچا، جنہوں نے پاکستان کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں مصطفی کمال کے حق میں پوسٹر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب عائشہ منزل کے اطراف میں بھی مصطفی کمال کے حق میں پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز پر’’امید کی کرن مصطفیٰ کمال‘‘ واضح طور پرلکھا دیکھا جاسکتا ہے۔