تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:28

ہنگو:کوئلےکی کان سےمزید6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

جیو نیوز - ہنگو......ہنگو میں کوئلے کی کان سے مزید 6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کان بیٹھ جانےسے جاں بحق مزدوروں کی تعداد8ہوگئی۔

لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان منہدم ہوگئی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کوئلے کی کان میں یہ حادثہ رات 8 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت 40 مزدور کان میں کام کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے27 مزدروں کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیاتھا جبکہ جاں بحق 2 مزدوروں کی لاش بھی کان سےنکال لی گئی تھیں۔

اب بھی کان میں پھنسے ہوئے مزدوروںکو بحفاظت نکالنےکےلیےامدادی کارروائی جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں سو سے زیادہ جوان مصروف ہیں اور بھاری مشینری کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زخمی مزدروں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.