تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:10

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

جیو نیوز - کوئٹہ ......وادی کوئٹہ میں آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلودہے،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،گزشتہ روز ہونے والی بارش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ۔

کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے بعد آج بھی مطلع جزوی طور پر مطلع ابر آلود ہے ، وادی میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت اور بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اضلاع مین مانیٹرنگ سیل قائم کر کے بارش کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.