تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:52

پی پی کی لوٹ مار کی مثال دورآمریت میں بھی نہیں ملتی،رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی آڑ میں جس طرح قومی وسائل کو لوٹاہے،اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت کی لوٹ مارکے قصے زبانِ زدعام ہیں،اور وہ اپنے انجام سے خوفزدہ ہے، نیب جیسے ادارے نے بھی اس کی تائید کی ہے۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھاکہ صدرسوئس بنکوں سے لوٹی ہوئی رقم لاکرغربت اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے استعمال کریں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.