تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:57

کراچی : سرجانی ٹاوٴن میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

جیو نیوز - کراچی … سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.