8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:28
ایبٹ آباد:گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق
جیو نیوز - ایبٹ آباد. . .ضلع ایبٹ آباد کے علاقے شیروان میں شادی شدہ خاتون گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ شیروان کے گاوٴں رچھہ بہن میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک شادی شدہ خاتون بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا ہے ، جبکہ واقعہ کی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔