8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:58
آئین سپریم ،مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہی ہے، گیلانی
جیو نیوز - لاہور…سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ آئین سپریم ہے،مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہے۔ملتان جاتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کااستحکام یقینی بنایا،پاکستان ناکام ریاست نہیں، ایک وزیراعظم گیا تو دوسرا آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کا تحفظ کیا ہے، سیاسی شہید ہونے کی تمنا کبھی نہیں کی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے۔